نیویا رک (نیوز ڈیسک )امریکا کے سابق جج اور کنزویٹو قانون دان کین اسٹار 76 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔
کین اسٹار نے سابق صدر بل کلنٹن کے مونیکا لیونسکی سے تعلقات کی تحقیقات کی تھیں، وائٹ ہاؤس کی انٹرنی سے معاشقے سے متعلق جھوٹ بولنے پر بل کلنٹن کا مواخذہ ہوا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کین اسٹار کی عمر 76 سال تھی اور کین اسٹارکی موت سرجری کےدوران پیچیدگی سےہوئی ہے۔