ملکہ الزبتھ دوم کا خفیہ خط جسے 2085میں کھولا جائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حال ہی میں انتقال کرجانے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تحریر کردہ ایک خط آسٹریلیا میں چھپا کر رکھا گیا ہے جسے مزید 63 سال تک پڑھنا ممکن نہیں۔

ملکہ الزبتھ دوم نے نومبر 1986 میں سڈنی کے دورے کے موقع پر یہ خط تحریر کیا تھا، یعنی 36 سال ہوچکے ہیں۔یہ خط انہوں نے سڈنی کے عوام کے لیے تحریر کیا تھا جسے خفیہ طریقے سے سڈنی کی تاریخی کوئین وکٹوریہ بلڈنگ میں محفوظ کردیا گیا تھا۔بظاہر کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس خط میں کیا لکھا ہے کیونکہ یہ خط جس لفافے میں رکھا گیا ہے، اس کے سامنے واضح طور پر ہدایات دی گئی

ہیںکہ کب اسے کھولنا ہے۔لفافے پر ملکہ الزبتھ دوم کے دستخط کے ساتھ لکھا کہ ‘سال 2085 میں کسی موزوں دن اس لفافے کو کھولا جائے گااور پھر سڈنی کے عوام تک میرا پیغام پہنچایا جائے گا۔اب یہ لفافہ ایک گلاس کیس کے اندر موجود ہے۔خیال رہے کہ برطانوی تخت کا مالک آسٹریلیا کا بھی سربراہ مملک ہوتا ہے اور اپنے عہد میں ملکہ الزبتھ دوم نے 16 بار آسٹریلیا کا دورہ کیا۔