ایئر پورٹ پر نوجوان لڑکی سے بھاری مقدار میںمنشیات برآمد، منشیات کہاں چھپا کر رکھی تھیں ؟جان کر آ پ بھی حیران رہ جائیں گے

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارت کے بنگلورو ایئر پورٹ پر اہلکاروں نے بھاری مقدار میں نوجوان لڑکی سے منشیات برآمد کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق بنگلورو ایئر پورٹ پر اہلکاروں نے لڑکی کو مشکوک جان کر اس کے سامان کی تلاشی لی جن میں 43 شادی کے کارڈز موجود تھے ،

اہلکاروں کو کارڈز کے وزن اور اس کی بناوٹ پر شک گزرا جس پر انہیں کھول کر دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، جب کارڈز کو کھول کر دیکھا گیا تو ہر کارڈ کے اندر دو 60 ، 60 گرام کے منشیات سے بھر دو پیکٹ موجود تھے اور مجموعی طور پر تقریبا لڑکی کے سامان سے 5 کلومنشیات برآمد کی گئیں، لڑکی کو گرفتار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔