سابق امریکی صدر ٹرمپ کےگھر سے کیا کیا برآمد ہوا؟ تفصیلات عدالت میں جمع

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےگھر پر چھاپے کے دوران کئی چیزیں برآمد کی گئیں جن کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی گئی ہیں۔عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے ٹاپ سیکرٹ، خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں، ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18 دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، 53 پر سیکرٹ اور 31 پرکانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطا بق ایجنسٹس کو کئی درجن خالی فولڈر بھی ملے جن پر کلاسیفائیڈ لکھا ہوا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ حساس دستاویزات گم گئی ہیں یا انہیں ضائع کر دیا گیا ہے، نیشنل آرکائیوکی ملکیت دستاویزات کو ٹرمپ نے ذاتی قرار دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دستاویزات غیرجانبدار ثالث کےحوالے کر نے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔واضح رہے کہ ایف بی آئی نے 8 اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لی تھیں۔