افغانستان کی مسجد میں دھماکہ، پیش امام شہید

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں پیش امام شہید ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات کے شہر گزرگاہ کی مسجد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام مولوی مجیب رحمان انصاری شہید ہوگئے۔دھماکے سے متعلق تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا اور کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول ککی۔