ایسا ہوٹل جس نے شہرت حاصل کرنے کیلئے ویٹرز کو رسی پر لٹکا دیا

آپ نے عام طور پر ریسٹورنٹس میں ویٹرز کو چہل قدمی کرتے ہوئے کھانا لاتے دیکھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایسے ریسٹورینٹ کے بارے میں بتارہے ہیں جہاں ویٹرز رسی پر لٹک کر کھانا لارہے ہیں۔

ویتنام کے ایک ریسٹورینٹ میں یہ منفرد سروس متعارف کرائی گئی ہے جسے نہ صرف ہوٹل آنے والے کسٹمرز پسند کررہے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو کو دیکھنے والے اسے پسند کررہے ہیں۔اس ریسٹورینٹ میں کھانے کے لیے آنے والے کسٹمرز عام طریقے سے کھانے کا آرڈر دیتے ہیں لیکن ان تک کھانا منفرد انداز میں پہنچایا جاتا ہے جس میں ویٹرز زپ لائن کی مدد سے رسی کے بل آکر کھانا فراہم کررہےہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ریسٹورینٹ کی اس منفرد سروس کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کررہے ہیں۔