سعودی عرب میں خوفناک دھماکا،آسمان پردھوئیں کے بادل چھاگئے،عوام میں خوف وہراس

ریاض(ویب ڈیسک )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک خوفناک دھماکے کی آواز سُنی گئی ہے،اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دھماکے کے بعد آسمان پر دھوئیں کا بادل دکھائی دے رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی صورت حال واضح نہیں ہو سکی کہ یہ
دھماکہ کس وجہ سے ہوا ہےاس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب پر مبینہ طورپر میزائل حملہ کیا گیا تھا۔ اس میزائل حملے کو فضا میں ہی تباہ کر دیاگیا ہے، جس کی وجہ سے یہ دھماکا ہوا ہے، تاہم ابھی یہ قیاس آرائی ہی ہے، اس حوالے سے مزید حقائق سامنے آنے کا انتظار ہے۔۔