نوجوان نےکسی اور کے ساتھ محبوبہ کی شادی ہوتے دیکھی تو اسے رکوانے کیلئےاس نے قابل اعتراض تصاویر اس کے بھائی کو بھیج دیں

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی شہر میرٹھ میں لیساڑی گیٹ تھانے کے علاقے اسلام نگر میں ہونے والی انتہائی خوفناک واردات نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، عاشق نے جب اپنی محبوبہ کو ہاتھوں سے نکلتے دیکھا تو شادی رکوانے کیلئے لڑکی کے ساتھ اپنی قابل اعتراض تصاویر اس کے بھائی کو بھیج دیں جس کا انجام انتہائی خوفناک نکلا۔تفصیلات کے مطابق اسلام نگر کے رہائشی رکشہ ڈرائیور کے
پانچ بچوں میں سب سے چھوٹی بیٹی اپنے خاندان کے لڑکے سے محبت کرتی تھی اور اس کے تعلقات بھی تھے ، گھر والوں نے اس رشتے پر اعتراض کرتے ہوئے بیٹی کی شادی میرٹھ میں ہی طے کر دی اور آج اس کی شادی ہونے جارہی تھی لیکن آ ج کا دن اس لڑکی کو دیکھنا ہی نصیب نہیں ہوا۔عاشق نے جب اپنی محبوبہ کی شادی کسی اور کے ساتھ ہوتے دیکھی تو اس نے اسے رکوانے کیلئے اپنی اور لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اس کے بھائی کو بھیج دیں ، جنہیں دیکھ کو وہ شدید طیش میں آ گیا اور اس نے پستول سے اپنی بہن کو گولیاں مار کر ق ت ل کر دیا ۔اہل خانہ نے اس واقعہ کی اطلاع فوری تھانے میں دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے بھائی کو پستول سمیت گرفتار کر لیاہے ۔