پاکستان میں عورتیں موٹر سائیکل پر اس طرح کیوں بیٹھتی ہیں؟ جانیں

مردوں کے پیچھے موٹر سائیکل پر مسافروں کی حیثیت سے سوار خواتین کا تصور اُسی وقت سے ہے جب سے موٹر سائیکل وجود میں آئی ہے۔تاہم پاکستان میں خواتین دونوں پاؤں ایک جانب کر کے کیوں بیٹھتی ہیں کیا آپ نےکبھی سوچا ہے؟ نہیں! تو آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کے پیچھے کونسی وجوہات ہیں۔دراصل اس کی بنیادی وجہ یہ کہ پاکستان میں خواتین کا لباس کچھ اس طرح کا ہوتا ہے کہ انہیں اپنے کپڑوں کو موٹر سائیکل کی چین یا ٹائر میں آنے سے بچانا پڑتا ہے دوسری

جانب مغربی ممالک میں خواتین پینٹ شرٹس پہنتی ہیں جس کی وجہ سے وہ موٹر سائیکل پر با آسانی مردوں کی طرح سوار ہو کر سفر کر لیتی ہیں۔پاکستان میں اس طرح موٹر سائیکل پر سوار ہونے کی دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان میں زیادہ تر خواتین عبایا (بُرقہ) پہنتی ہیں اور یہ ایک لمبا یعنی پاؤں سے نیچے تک اور چوڑا لباس ہے جس کو پردے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم اس کے موٹر سائیکل کے پہییے یا چین میں آنے کے ممکنہ مواقع ہوتے ہیں جس سے بچنے کے لئے
خواتین کو دونوں پاؤں ایک جانب کر کے بیٹھنا زیادہ مناسب لگتا ہے۔لیکن پاکستان میں عورتوں کے اس طرح دونوں پاؤں ایک طرف کر کے بیٹھنے کی سب سے اہم وجہ ہے کہ مردوں کی طرح موٹر سائیکل پر سوار ہونا مایوب سمجھا جاتا ہے اور خواتین خود بھی اس طرح بیٹھ کر سفر کرنے کو ترجیح نہیں دیتی۔پاکستان میں بھی خواتین اب بڑھتے وقت کے ساتھ ساتھ خود موٹر سائیکل چلانے لگی ہیں اور مغربی ممالک کی طرح اپ یہاں بھی لڑکیوں کے موٹر سائیکل چلانے کا رجحان تیزی سے بڑھنے لگا ہے۔آپ کے مطابق ہمارے یہاں خواتین کو موٹر سائیکل پر کیسے بیٹھنا چاہیے؟ اپنے خیالات ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر جا کر کمنٹ سیکشن میں ہمیں ضرور بتائیں۔