خاتون کا موبائل نمبر لیک کرنے والے سیلزمین کی پٹائی

فیصل آباد(ویب ڈیسک )فیصل آباد میں دوکا ن پر آنے والی ایک خاتون گاہک کا نمبر لیک کرنے والے دوکان ملازم پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے گلستان کالونی میں ایک فارمیسی سے ادویات خریدتے ہوئے خاتون کو کسی وجہ سے اپنا موبائل نمبر لکھوانا پڑا۔خاتون کے مطابق میڈیکل سٹور پر نمبر لکھوانے کے فورابعد ہی انہیں متعدد انجان نمبروں سے نازیبا پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے جس پر انہوں نے اپنے گھر والوں کو اس کی خبر کی۔خاتون

بغداد میں 2خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 28افراد ہلاک
کے گھر والوں نے شکایت ملتے ہی فارمیسی پرپہنچ کر ملازم کو دھر لیا اور اس کی خوب درگت بنائی۔خاتون کا کہنا ہے فارمیسی سے لی گئی ادویات کی رسید سے اسکا موبائل نمبر فارمیسی ملازمین نے لیک کیا جس بناء پر جھگڑا ہوا جبکہ فارمیسی ملازمین کا کہنا ہے کہ جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے تشدد کیا گیا ہے۔تاہم سٹور مالک نے واقعے کے بعد خاتون اور اس کے اہلخانہ کے 4 افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی دیدی۔