اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ڈوئن ہینسن نامی شخص نے ایک بڑے سے کدو میں بیٹھ کر 61 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا اور ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ڈوئن ہینسن نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔
ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 60 سالہ ڈوئن نے پیلے رنگ کے ایک بڑے سے کدو میں کشتی کی طرح سوار ہوکر دریا کا 61 کلو میٹر کا راستہ طے کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈوئن نے یہ کدو اپنے گھر کے باغیچے میں لگایا ہے جس کا وزن 384 کلو ہے۔عالمی ریکارڈ بنانے والے شخص کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ 2018 کا ریکارڈ توڑنے کے غرض سے ڈوئن نے اپنے باغیچے میں کدو کو اگایا۔