خبردار ہوشیار۔۔۔محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تا ہم بعد دوپہر سے سندھ،مشرقی بلوچستان، خیبرپختو نخوا ، خطہ ٔپوٹھوہار،جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تا ہم بالائی خیبرپختو نخوا ، گلگت بلتستان،مشرقی پنجاب، زیریں سندھ اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان ،مظفر آباد اوربابوسر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔