لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کاپاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ نیب قانون میں ترامیم ہوئیں کیا یہ کیس اب نیب کے دائرہ کار میں آتا بھی ہے یا نہیں ۔۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی پر مشتمل 3 رکنی بنچ نےدرخواست پر سماعت کی ، مریم نواز نے ہائیکورٹ سے پاسپورٹ

واپس لینے کے لئے رجوع کررکھا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے 4 سال سے چودھری شوگر مل کا ریفرنس دائر نہیں کیا ہے لہٰذا عدالت رجسٹرار آفس کو مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی

درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، نیب حکام کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا پاسپورٹ نیب کو درکار نہیں ہے۔