بنی گالہ میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفر ی پہنچ گئی خارداریں بچھا دی گئیں، خطرے کی گھنٹی،گرفتاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان کے گھر بنی گالہ جانیوالی روڈ پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ۔ بنی گالہ جانیوالوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہےجبکہ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔عمران خان کی گرفتاری کی خبریں بھی میڈیا پر چل رہی ہیں ۔

عمران خان کے گھر کی طرف جانیوالے راستوں پر خاردار تاریں بھی لگائی جارہی ہیں۔عمران خان چوک کی لائیٹیں بھی بند کر دی گئیں۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔