Tag Archives: pti member

عمران خان نے پی ٹی اکاؤنٹ سے تقریبا 1کروڑنکلوا لیا ۔۔۔۔۔پی ٹی آئی میں ہلچل مچ گئی بڑا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان نے

پی ٹی آئی اکاؤنٹ سے 80لاکھ روپے نکال لیے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے وابستہ کھاتوں سے کی گئی 52 ٹرانزیکشنز پر ایس ٹی آرز تیار کرنی چاہئیں۔روزنامہ جنگ میں ایاز اکبر یوسف زئی کی خبر کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقات میں

انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پانچ بینک اکاؤنٹس سے 52 ٹرانزیکشنز کو مشکوک قرار دیا جانا چاہیے تھا۔ان میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے مارچ 2013 میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے نکالی گئی دو رقوم، جو 80 لاکھ روپے

بنتی ہے، شامل ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق بینکوں کو پی ٹی آئی سے وابستہ کھاتوں سے کی گئی 52 ٹرانزیکشنز پر مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس (ایس ٹی آرز) تیار کرنی چاہئیں۔ ان ٹرانزیکشنز میں 80 لاکھ روپے کی دو نکالی گئی رقوم شامل ہیں جو خود سابق وزیر اعظم

عمران خان نے مارچ 2013 میں پی ٹی آئی کے ایچ بی ایل سوک سینٹر اسلام آباد اکاؤنٹ سے نکالی تھی۔ خان نے لین دین کی تصدیق کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ استعمال کیا۔ تحقیقات میں ایسے نو افراد کے نام بھی سامنے آئے ہیں جنہوں نے پارٹی کھاتوں سے بڑی رقم

نکلوائی۔ ان کے ناموں اور قومی شناختی کارڈ نمبرز کی متعلقہ بینکوں سے تصدیق کی جا رہی ہے۔ تحقیقات میں تین ترسیلات کا بھی پتہ چلا ہے جو پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں پائی گئیں۔ ان میں سے دو ناصر عزیز اور رومیتا شیٹی کے ہیں جن کی رقم بالترتیب 25000

امریکی ڈالر اور 2500 امریکی ڈالر جبکہ DIMAIO احمد کیپٹل ایل ایل سی نیویارک، امریکہ سے 2480 امریکی ڈالر کی تیسری ترسیل ہے جس کا ایس سی پی نے پتہ نہیں لگایا۔ پی ٹی آئی نے نیا پاکستان کے تجارتی نام سے ایک مرچنٹ اکاؤنٹ بھی کھولا جس نے اپریل

اور نومبر 2013 کے درمیان 21 ملین روپے سے زیادہ کی ٹرانزیکشن کی اطلاع دی۔

تحریک انصاف کے سینئر ترین رہنما ڈینگی وائرس کے باعث انتقال کرگئے،پارٹی میں سوگ کی فضا

کراچی(نیوز ڈیسک) معروف سیاسی و سماجی رہنما حنید لاکھانی ڈینگی وائرس میں مبتلا

ہونے کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے ۔اہل خانہ کے مطابق،حنید لاکھانی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے جو کہ اب انتقال کرگئے ہیں ، حنید لاکھانی اقرایونیورسٹی کے سربراہ بھی تھے۔اہل خانہ کا بتانا ہے کہ حنید لاکھانی کی نماز

جنازہ کل جمعہ کے بعدمسجد صہیم خیابان راحت میں ادا کی جائے گی۔دوسری جانب محکمہ صحت کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں تیزی سے ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 91 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ

کراچی میں 87 کیسز رپورٹ ہوئے۔.

تحریک انصاف کاایک اور اہم رہنما گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کو ایک بعد ایک مشکل کا سامنا، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات پر حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کیا گیا تو انہیں فوری طور پر پولیس نے دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا۔پی ٹی آئی رہنما کی رہائی کےلئے جمع ہونے والے کارکنان نے دوبارہ گرفتاری پر سخت مزاحمت کی، حلیم عادل شیخ کو گرفتاری کے بعد دوسری گاڑی میں لے جانے کی کوشش کی گئی تو کارکنان نے جیل کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا فوری تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہے۔

اس سے قبل حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام میں درج کیس میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔اینٹی انکروچمنٹ حکام کے مطابق ملزم حلیم عادل شیخ تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہے ہیں، 12 نوٹسز کے باوجود حلیم عادل شیخ بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے تھے جس کے بعد انہیں باضابطہ گرفتار کیا گیا تھا۔