Tag Archives: #pakistancricket team

مجھے پتا تھا وہ کیا کریں گےاور پھر ۔۔۔!!! کھیل کا پانسا پلٹنے والے نسیم شاہ کھیلتے وقت کیا سوچ رہے تھے؟بیان نے مداحوں کو خوش کر دیا

سپر فور مرحلے میں افغانستان کے خلاف 130 رنز کا ہدف آخری اوور میں 2 چھکوں کی

بدولت پورا کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ اللہ کے بغیر کچھ نہیں ہوتا، اللہ پر پورا یقین تھا۔میچ کے بعد کی گئی گفتگو میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کیونکہ اللہ کے بغیر کچھ نہیں ہوتا، میں نے

صرف کوشش کی اور اللہ نے کرا دیا۔فاسٹ بولر کے مطابق ، جب میں آرہا تھا تو میں نے سوچا تھا کہ سنگل دے کر آصف کو بیٹ دوں لیکن چونکہ میں نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ کی پریکٹس بھی کرتا ہوں یہی وجہ تھی کہ میں نے آصف کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حسنین

سے بیٹ تبدیل کیا اور کہا کہ اللہ پر اور اس کے بعد مجھ پر چھوڑ دو۔فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اندازہ تھا کہ وہ مجھے یارکر کریں گے تاکہ آؤٹ کرسکیں اور میں مار سکتا ہوں، مجھے خود پر یقین تھا کہ میں کر سکتا ہوں، بس میں نے کوشش کی اور اللہ نے کامیاب

کر دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نسیم شاہ نے آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ّ

ایشیا کپ ،سری لنکا سے میچ کیلئے قومی ٹیم میں کونسی دو بڑی تبدیلیاں کی جانیوالی ہیں،تبدیلیاں ٹیم پرفارمنس مثبت اثر ڈالیں گی یا منفی؟جانیں تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آخری میچ کل

سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جس میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور قومی ٹیم کا آج ٹریننگ سیشن شیڈول نہیں ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سپر فور کے میچ کے لیے لیگ اسپنر

عثمان قادر اور فاسٹ بولر حسن علی کے پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کا امکان ہے جبکہ آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو آرام دیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا آخری میچ کل دبئی میں

کھیلا جائے گا۔پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

لوبھائی آنسو پونچھ لو،شکست کے بعد پاکستانی سپورٹر کی بھارتی شائقین کو ٹشو پیپر دینےکی ویڈیو وائرل

دبئی(نیوز دیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2022 کے دوران پاکستانی شائقین

کی بھارتی کرکٹ سپورٹرز کو شکست کے بعد ٹشو پیپر دینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ پاکستان نے اتوار کے روز دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی تھی جس کی متعدد ویڈیوز دو روز گزرنے کے بعد بھی وائرل ہو رہی ہیں۔
ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو میں ایک پاکستانی سپورٹر کو ہاتھ میں ٹشو پیپر کا ڈبا اٹھائے بھارتی شائقین میں ٹشو تقسیم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں موجود ایک بھارتی شائقین کرکٹ کو ٹشو خود سے مانگتے اور بعدازاں منہ صاف           کرتے بھی دیکھا گیا جبکہ کچھ بھارتی شائقین کو ناراض ہوتے بھی دیکھا گیا۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو آخری اوور میں شکست دے کر گروپ میچ کی ہار کا حساب برابر کیا تھا۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا، کس ٹیم کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں؟

سڈنی (نیوزڈیسک ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاء کپ میں ہونے والے میچز میں بھارت گرین شرٹس کو شکست دے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ریویو میں 47 سالہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ بھارت کی بیٹنگ دوسری ٹیموں سے بہتر ہے، مجھے اسی لیے لگتا ہے کہ بھارت ایشیاء کپ جیتے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا، لیکن فتح بھارت کو ملے گی۔

رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں، میں بھارت کے ساتھ ہوں۔ واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاء کپ 2022ء کے شیڈول کا اعلان کردیا، ٹورنامنٹ میں فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 میچز ہونے کا امکان ہے۔شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا اور 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی جب کہ سپر فور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 4 ستمبر کو متوقع ہے جب کہ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو ہوگا۔