Tag Archives: #nadra

موٹر سائیکلز اور گاڑیاں استعمال کرنیوالے ۔۔۔یہ خبر ضرور پڑھ لیں، اہم خبر

لاہور (نیوز ڈیسک )محکمہ ایکسائز پنجاب نے تمام قسم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور

ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو تین ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ پرانے مینوئل رجسٹریشن سسٹم سے شفٹ ہونے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کے باعث کیا گیا ہے جس کےباعث پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں

تاخیر ہو رہی تھی،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے پنجاب میں بائیو میٹرک نظام کے آغاز کے بعد اپریل 2022 میں پرانی مینوئل رجسٹریشن کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا تھا، تاہم اس تبدیلی سے بظاہر روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا

بھاری نقصان ہوا۔بائیو میٹرک کے اس نظام کو پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں مسائل کا سامنا تھا کیونکہ ان کا ریکارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹائز نہیں کیا گیا تھا، ان حالات کے پیش نظر محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر

کی بائیو میٹرک تصدیق تین ماہ کے لیے معطل کر دی ہے۔بائیو میٹرک سسٹم 10 ستمبر سے 90 دن تک معطل رہے گا اور توقع ہے کہ محکمہ کو اس دوران ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے موقع ملے گا،گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کا نظام

جنوری 2023 سے مرحلہ وار تین ماہ بعد دوبارہ متعارف کرایا جائے گا اور جون 2023 تک مکمل عمل درآمد ہوگا۔