لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ کی ٹیم اس وقت دورہ پاکستان پر موجود ہے اور 26جنوری سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہونے والا ہے۔ ٹیم سائوتھ افریقہ آخری بار 2006میں دورہ پاکستان پر آئی تھی ۔ اس طرح یہ دورہ 15سال کے صبر آزما وقت کے بعد دوبارہ ممکن ہوا ہے۔ لیکن اگر یہ کہا جائے کہ 2006میں دورہ کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم جب میچز کھیل رہی تھی تو بائونڈری لائن
کے باہر کھڑا ایک دس گیارہ سال کا بچہ آج پاکستانی کھلاڑی بن چکا ہے تو شاید سننے پڑھنے والوں کو حیرت ہوگی۔ لیکن یہ حقیقت ہے۔ اور نام جان کر تو آپ کو حیرت کا جھٹکا لگ جائے گا کیونکہ یہ بچہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی ٹیم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم ہیں۔ جو ایک بال بوائے سے کامیابیوں کا سفر طے کرتے کرتے آج موجودہ مقام تک پہنچ گئے ہیں
ایک بال بوائے سےپاکستانی ٹیم میں پہنچنے تک کا سفر
