انگلینڈ کو سنسنی خیز میچ میں شکست دے کر پاکستانی ٹیم نے ایسا ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو دنیا کی کسی ٹیم کے پاس نہیں

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ کل کھیلا گیا تھا  جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے کر 2-2 سے سیریز برابر کر دی،ایسا بھی لمحہ تھا جب سب کو لگ رہا تھا پاکستان ہار جائے گا لیکن حارث رؤف نے 19ویں اوور میں شاندار بولنگ کر کے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ایک ۔

پھر آخری اوور میں محمد وسیم جونیئر بولنگ کرنے آئے پہلی بال ڈاٹ ہوئی اگلی گیند پر ریس ٹوپلی گیند کو چھو کر دوڑے تو شان مسعود نے تیزی سے سٹمپس کی طرف تھرو کیا جس سے انگلینڈ کے 10 آؤٹ ہو گئے اور پاکستان 3 رنز سے جیت گیا اسی کے ساتھ پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں 5 سے کم رنز کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔