حارث رؤف کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ کیوں ملا آپ کو کیوں نہیں؟ بیٹیوں نے سوال پوچھا تو باپ محمد رضوان نے کیا جواب دیا؟ ویڈیو آپ کے دل جیت لے گی

  انگلینڈ کے خلاف چوتھا میچ جیتنے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز  محمد رضوان کی اپنی بیٹیوں اور کپتان بابر اعظم کیساتھ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں رضوان کی صاحبزادیاں پوچھ رہی ہیں کہ  حارث رؤف کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ کیوں ملا آپ کو کیوں نہیں؟ جس کے جواب میں رضوان نے کہا کہ آج بیٹنگ اچھی نہیں ہوئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  محمد رضوان کپتان بابر اعظم کو بتاتے ہیں کہ ان کی صاحبزادیاں پوچھ رہی ہیں کہ ایوارڈ ( پلیئر آف دی میچ) کس کو ملا ہے  جس پر میں نے بتایا کہ حارث رؤف کو ملا ہے ،  بیٹیوں نے پوچھا کہ انہیں کیوں ؟ ، آپ کو کیوں نہیں ملا ، میں نے بتایا کہ میں نے خراب بلے بازی کی ، جس پر یہ پوچھ رہی ہیں کہ آپ نے خراب بلے بازی کیوں کی ؟۔

ویڈیو کے اختتام پر  محمد رضوان اپنی چھوٹی صاحبزادی کو خوب پیار کرتے ہیں ۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعدپاکستان  کے دورے پر موجود ہے جہاں وہ ٹی 20 سیریز کے  7 میچ کھیل رہی ہے ۔  ابتدائی چار میچز کراچی میں کھیلے جا چکے ہیں جن پاکستان اور انگلینڈ کا مقابلہ دو ،دو سے برابر ہے ۔ اب تین میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں  کھیلے جائیں گے ۔