شاہین نے سسر کی وجہ سے 10 نمبر لیا

پاکستان میں اس وقت کرکٹ سیزن چل رہا ہے اور پوری قوم پاکستان اور انگلینڈ کے مقابلوں

سے لطف اندوز ہورہی ہے اور جب ہر سو کھیل کا چرچا ہو تو شائقین کی کھلاڑیوں کی ذات سے متعلق دلچسپی بھی بڑھ جاتی ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑی سنچری بنائیں یا چھکا لگائیں شائقین ہمیشہ یاد رکھتے ہیں لیکن ایک نمبر اور لوگوں کو یاد رہتا ہے اور وہ ہےکھلاڑی کی

جرسی کا نمبر، جیسے شاہد آفریدی کا 10 نمبر بہت مشہور رہا لیکن آج آپ کو بتاتے ہیں کہ کھلاڑیوں کی جرسی پر لگے نمبرز کی حقیقت کیا ہے۔شاہد آفریدی ۔10پاکستان میں کرکٹ میں اگر سب سے زیادہ شہرت کسی کھلاڑی کے حصے میں آئی تو وہ شاہد آفریدی ہیں، بوم

بوم آفریدی کے کھیل کی طرح ان کی شرٹ کا 10 نمبر بھی بہت مشہور رہا لیکن ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ نمبر آیا کہاں سے۔ شاہد آفریدی کو 10 پی سی بی نے نہیں دیا بلکہ لالہ نے خود اپنی پسند سے یہ نمبر منتخب کیا اور اس کی وجہ ارجنٹائن کے مشہور فٹ بالر میرا ڈونا

تھے۔ شاہد آفریدی نے اپنے فیورٹ فٹ بالر کا نمبر منتخب کیا تھا۔
بابر اعظم ۔56قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیائے کرکٹ پر راج کرنے والے شہرت یافتہ بلے باز بابر اعظم 56 نمبر کی شرٹ پہنتے ہیں لیکن آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے وہ 33 نمبر کی شرٹ پہنا کرتے تھے لیکن بعد میں انہیں 56 نمبر مل گیا تو انہوں نے اس کو

ہی اپنی پہچان بنالیا۔ بابر اعظم کہتے ہیں کہ پہلے زیادہ اہمیت نہیں تھی نمبر کی لیکن اب یہ میرے کرکٹ کے سفر کا حصہ بن گیا ہے اور اب میری کوشش ہوتی ہے کہ اس نمبر کے مطابق ہی اسکور کروں۔فخر زمان۔39چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان 39 نمبر کی شرٹ

پہنتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں شمولیت کے بعد انہوں نے 39 نمبر کا انتخاب کیا۔اب آپ کو اس کی حیران کن وجہ بھی بتاتے ہیں کہ فخر زمان کا تعلق پاکستان نیوی سے تھا اور جب وہ نیوی میں آئے تو انہیں 39 نمبر کمرہ ملا تھا اس لئے فخر زمان 39 نمبر کی شرٹ پہنتے ہیں۔
شاداب خان۔7ومی ٹیم کے نٹ کھٹ اور شرارتی کھلاڑی شاداب خان پہلے 29 نمبر کی شرٹ پہنا کرتے تھے لیکن اب وہ 7 نمبر کی شرٹ پہنتے ہیں کیونکہ 7 نمبر کے انتخاب کی وجہ شاداب یہ بتاتے ہیں کہ ان کا بیٹنگ میں 7واں نمبر ہے اس لئے وہ 7 نمبر کی شرٹ پہننا پسند

کرتے ہیں۔ شعیب ملک۔18قومی کرکٹ ٹیم کے سب سے سینئر کھلاڑی شعیب ملک 18 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس کی کوئی خاص وجہ نہیں بلکہ انہیں شروع سے یہ نمبر ملا اس لئے اب وہ اسی نمبر کو پسند کرتے ہیں۔