انگلینڈ سے کلین سوئپ کے بعدخاتون ہندوستانی کرکٹر کے ساتھ میریٹ ہوٹل میں ایساکون ساافسوسناک واقعہ پیش آگیاجس سے ہرطرف ہنگامہ برپاہوگیا

لندن(سپورٹس ڈیسک) ہندوستان کی وکٹ کیپر بلے باز تانیہ بھاٹیا نے پیر کے روز سوشل میڈیا

پر سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میریٹ ہوٹل لندن میڈا ویلے میں رہنے کے دوران ان کے ساتھ لوٹ پاٹ کی گئی۔ تانیہ بھاٹیا نے ٹوئٹر پر لکھا، ’میریٹ ہوٹل لندن میڈا ویلے منیجمنٹ میں حیران اور مایوس ہیں، ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی رکن ناتے میڈا ہوٹل میں رکے

تھے، اس دوران کوئی میرے کمرے میں گھسا اور نقدی، کارڈ، گھڑیاں اور زیورات کے ساتھ میرا بیگ چرا لے گیا۔ یہاں اتنا عدم تحفظ ہے۔انہوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اس معاملے کی جلد از جلد جانچ کروائی جائے اور معاملے کا حل

نکالا جائے۔ ای سی بی کے پسندیدہ ہوٹل میں سیکورٹے سے متعلق ایسی لاپرواہی حیران کرنے والی ہے۔ امید ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں گے۔ ای سی بی نے ابھی تک اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ہندوستان نے 10 سے 24 ستمبر تک انگلینڈ میں تین ٹی20 اور اتنے

ہی ونڈے کھیلے تھے۔ تانیہ بھاٹیا انگلینڈ میں ہندوستان کی ٹی20 اور ونڈے ٹیم کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے ہفتہ کے روز لارڈس میں کھیلے گئے آخری یک روزہ میچ میں انگلینڈ کو ہراکر یک روزہ سیریز 0-3 سے جیت لی۔