انگلینڈ کی ٹیم کیلئےنیشنل سٹیڈیم میں سیوریج کے گندے پانی سےشاندار استقبال کی تیاریو ں کا آغاز ہو گیا ۔۔۔شرمندہ کر دینے والی خبر

کراچی(نیوزڈیسک ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل ہی نیشنل سٹیڈیم میں سیوریج کا گندہ پانی داخل ہونے سےدریا کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

بدھ کی شب سٹیڈیم روڈ پر پائپ لائن پھٹنے سے پانی کا تیز ریلا نیشنل اسٹیڈیم میں داخل ہوگیا، زیریں سطح ہونے کے سبب پانی تیزی سے نیشنل سٹیڈیم میں جمع ہو رہا ہے، واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم آج کراچی پہنچ رہی ہے،پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں جمعے کی شام نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی۔