نسیم شاہ کی گود میں کس کی بچی ہے؟

اسلام آ باد(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ آج کل سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ایشیا کپ کے دوران نسیم شاہ نے اپنی بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں خوب داد حاصل کی۔افغانستان کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کھیلے گئے میچ کے دوران نسیم شاہ نے 2 گیندوں پر 2 چھکے لگائے تھے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں نسیم شاہ نے ایک خوبصورت بچی کو گود میں لیا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سوال کیا جا رہا ہے کہ یہ بچی کون اور کس کی ہے؟