اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایشیا کپ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کرنے والی سری لنکن ٹیم کو داد پیش کی ہے۔گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دیکر چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔قومی ٹیم کی شکست پر جہاں بابر اعظم کی ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھ رہے ہیں وہیں سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی بار بار ناکام کھلاڑیوں کو مواقع دینے پر کپتان اور ٹیم میجنمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کمنٹیٹر وسیم اکرم نے بھی فائنل میں زبردست کھیل پیش کرنے پر سری لنکن ٹیم کی تعریف کی ہے۔سوئنگ کے سلطان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ صرف جیت ہی ہر چیز نہیں ہوتی بلکہ یہ صرف ایک چیز ہوتی ہے، یہ مستقل مزاجی ہی اس سری لنکن ٹیم کی زبردست چیز ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، آخر میں اچھی ٹیم ہی جیتتی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میںپاکستان کے خلاف میچ سے قبل وسیم اکرم کو سری لنکا کے فاسٹ بولر کو بولنگ ٹپس دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
Winning isn’t everything, it’s the only thing . That was the mantra of this amazing Sri Lankan team so congratulations 🥳 better team won 🏆 in the end .
— Wasim Akram (@wasimakramlive) September 11, 2022