شاداب خان نے پاکستان کی شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔شاداب خان نے فائنل میچ میں سری لنکا کے اہم کھلاڑی کے کیچ ڈراپ کرنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کیچز ون میچز، میں اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ میں نے اپنی ٹیم کو مایوس کیا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاداب

خان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم نے اپنی جانب سے پوری کوشش کی تھی۔ نسیم شاہ، محمد نواز اور حارث رؤف کی کارکردگی ہمارا مثبت پہلو رہی، محمد رضوان نے اچھی فائٹ کی کوشش کی۔قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے سری لنکا کو جیت پر مبارکباد بھی دی۔یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو 23رنز سے شکست دیکر چھٹی بار ایشین چمپئن بن گیا، 58رنزکے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد بھانوکا راجاپکسا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں پر170رنز بنائے،راجاپکسا 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر نائوٹ آٹ رہے،ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز م مقررہ 20 اوورز میں 147رنز بناسکے، کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکا رہے ، صرف آٹھ رنز بنا سکے ، فخر بھی صفر پر چلتے بنے ،محمد رضوان 49 گیندوں پر 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔