پاکستانی شائقین کرکٹ کو سب سے بڑا جھٹکا ، کپتان نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی شائقین کرکٹ کو سب سے بڑا جھٹکا ، کپتان نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ۔۔۔ پاکستانیوں کے پسندیدہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بیٹسمین ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو سیریز کا آخری میچ فنچ کا آخری ون ڈے ہوگا

تاہم ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔36 سالہ بیٹر 145 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں جب کہ اپنی آخری 7 اننگز میں وہ صرف 26 رنز ہی اسکور کر سکے،ایرون فنچ نے اس سے قبل 2023 ورلڈ کپ تک ون ڈے کرکٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔