میتھیو ہیڈن قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے بیتاب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن بھی گرین شرٹس کو جوائن کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میتھیو ہیڈن کو آسٹریلیا میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پی سی بی نے میتھیو ہیڈن کا ایک ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں میتھیو ہیڈن سے اپنی بات کا آغاز السلام علیکم سے کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بطور مینٹور پاکستان ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔میتھیو ہیڈن نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ کے میچز بھی فالو کر رہا ہوں، پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں میتھیو ہیڈن کے قومی ٹیم کے ساتھ گزشتہ برس کے کچھ لمحات کو بھی شیئر کیا گیا ہے۔