سیلاب، شاہنواز دھانی کا گاؤں بھی ڈوب گیا

کراچی (نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایشیا کپ میں مصروف ہیں اور اس وقت دبئی میں ہیں لیکن لاڑکانہ کے قریب ان کا گاؤں حالیہ سیلاب کی نذر ہوگیا۔اس وقت پاکستان بدترین سیلاب سے دوچار ہے جس میں اب تک تقریباً ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکےہیں جب کہ متعدد اپنے گھروں، جانوروں اور فصلیں کھو چکے ہیں اور اب کھلے آسمان تلے زندگی بسر کررہے ہیں۔

لاڑکانہ کے گاؤں خاور خان دھانی سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی سے متعلق فیس بک پیج فورتھ پلر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ کرکٹر کا گاؤں بھی مکمل طور پر سیلاب میں ڈوب گیا ہے، ان کے گاؤں میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے جب کہ کئی روز سے بجلی غائب ہے۔