رضوان نے ٹریننگ سیشن میں ٹرینر کے سامنے کان کیوں پکڑے؟

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹر محمد رضوان کو ٹرینر کے سر پر بال مارنے پر سب کے سامنے کان پکڑنے پڑگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں رضوان کو ہنستے ہوئے ٹرینر کے آگے کان پکڑے اور پھر گلے لگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ ٹریننگ سیشن کے دوران رضوان چھکے پر چھکے لگارہے تھے کہ ان کی ایک بال باؤنڈری پر کھڑے ٹرینر کے سر پر جالگی۔بال اتنی تیزی سے لگی تھی کہ ٹرینر نے سر پکڑ لیا جس پر رضوان بیٹنگ چھوڑ کر ٹرینر کی طرف بھاگے اور ٹرینر کو گلے لگالیا۔بعد ازاں رضوان کو ہنستے ہوئے ٹرینر کے آگے کان پکڑے بھی دیکھا گیا۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست سے ہوگا جس میں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 28 اگست کو کھیلے گا۔