کیا آپ جانتے ہیں بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے تقریباً 6 سال قبل رنویر سنگھ کے بارے میں ایک پیش گوئی کی تھی جو بظاہر اب سچ ہونے کے قریب ہے؟
بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ جو عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر ان دنوں کافی مشکل میں دکھائی دے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر چیمبور پولیس کی جانب سے رنویر سنگھ کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں 22 اگست کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ان دنوں سوشل میڈیا پر بھارت کے مشہور شو کافی ود کرن کا ایک پرانا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں شاہ رخ خان نے پیش گوئی کی تھی کہ رنویر سنگھ کو کپڑے پہننے اور نہ پہننے دونوں میں سے کسی پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ہوا کچھ یوں تھا کہ شو کے میزبان کرن جوہر نے شو کے ایک حصے میں شاہ رخ خان سے سوال کیا تھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ رنویر سنگھ کس وجہ سے کبھی گرفتار ہوسکتے ہیں؟جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ رنویر سنگھ کپڑے پہننے اور نہ پہننے دونوں میں سے کسی پر گرفتار ہوسکتے ہیں۔اگرچہ شاہ رخ خان نے یہ بات مذاق میں کہی تھی لیکن سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ بالی وڈ کے کنگ خان نے موجودہ صورتحال کی پیش گوئی بہت پہلے کر دی تھی۔