کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر کے الیکٹرک سے اس کی وضاحت طلب کی ہے۔
فخرِ عالم نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بجلی کے بل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کے الیکٹرک سے سوال کیا ہے کہ 22 یونٹس کا بل 10 ہزار سے زائد کیسے ہوسکتا ہے؟۔فخرِ عالم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ’ 22 یونٹس کے حساب سے بل کو دیکھا جائے تو ایک یونٹ لگ بھگ 500 روپے کا بن رہا ہے، یہ کیسا حساب ہے؟
مجھے پاکستانی عوام پر بہت افسوس ہے‘۔ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ میں کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ادارہ انہیں اس بات کی وضاحت دے انہوں نے لکھا کہ ’میں کے الیکٹرک کی تعریف کروں گا اگر مجھے اس بل کی وضاحت مل جائے‘۔جس پر کے الیکٹرک نے گلوکار کو جواب میں کہا کہ ’سہولت کا جائزہ لینے کے لیے بل کے پچھلے حصے میں بل کے حوالے سے وضاحت موجود ہے‘۔
@KElectricPk please explain to me how can a 22 units bill be almost Pkr 11,000/- this calculation goes to almost 500 rupees a unit. What kind of absurdity is this? What kind of calculation is this? I feel so so sorry for the people of Pakistan. #Pakistan pic.twitter.com/VsoFP9NJha
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) September 13, 2022