حنا الطاف کی سیلاب متاثرہ خواتین کیلئے سینیٹری پیڈز عطیہ کرنیکی اپیل ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اداکارہ حنا الطاف نے عوام سے سیلاب سے متاثرہ خواتین کے لیے سینیٹری پیڈز اور بچوں کے لیے ڈائپرز عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ تیار غذا سیلاب متاثرین کو بھیجیں کیونکہ ان کے پاس پکانے کے لیے چولہے موجود نہیں ہیں۔

حنا الطاف نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ آپ سب بڑھ چڑھ کر فلاحی تنظیموں کو عطیات جمع کروائیں، یہ بالکل نہ سوچیں کہ ان کے پاس جمع کروانے کے لیے کچھ بھی نہیں، ان کی جانب سے دیا گیا محض 100 روپیہ بھی اس وقت بہت بڑا ہے۔ انہوں نے کہا خاص طور پر خواتین کے لیے ضروری اشیاء جیسے سینیٹری پیڈز لازمی عطیہ کریں ، ساتھ ہی بچوں کے لیے ڈائپرز بھی دیں تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔حنا نے مزید کہا اگر کسی کے گھر میں پانی کی کوئی خالی بوتل بھی اضافی ہے تو وہ بھی عطیہ کریں، کیوں کہ اس سے بھی بہت بڑا فرق پڑے گا۔