مجھے کوئی شوبز کی پارٹی میں نہیں بلاتا: اداکار سلیم معراج

کراچی (نیوز ڈیسک)اداکار سلیم معراج نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کوئی شوبز کی پارٹی میں نہیں بلاتا۔نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویومیں سلیم معراج سے خاتون صحافی نے سوال کیا کہ آپ شوبز کی پارٹیز میں بہت ہی کم نظر آتے ہیں اس کی وجہ کیا ہے ؟صحافی کے سوال پر سلیم معراج نے کہا کہ ایسا اس لیے ہے کیوں کہ مجھے کوئی پارٹیز میں بلاتا ہی نہیں ہے جس پر خاتون صحافی بھی حیران ہوگئیں اور سوال کیا ایسا کیوں۔

اداکار نے وجہ بتائی کہ چونکہ میں خاموش طبع انسان ہو ، میں زیادہ نہیں بولتا، اگر کسی سے دوستی ہوجائے تو ان سے بات کرتا ہوں لیکن درحقیقت میں بہت کم گو ہوں۔ایک سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ میں چھٹی منانے لاہور جانا پسند کرتا ہوں کیوں کراچی میرا دل ہے میں وہاں رہتا ہوں لیکن میرے نزدیک پاکستان کا سب سے خوبصورت شہر لاہور ہے۔