زیادہ سوئیں زیادہ کمائیں ، پیسے کمانے کا آسان طریقہ

ویب ڈیسک(نیوز ڈیسک) زیادہ سونے والے افراد کیلئے خوشخبری، امریکی کمپنی کیسپر کو نوکری کیلئے زیادہ سونے والوں کی تلاش ہے۔کیا کبھی کسی نے سوچا ہوگا کہ اسے آرام کرنے کے بھی پیسے ملیں گے؟

جی ہاں! سوچا تو ضرور ہوگا لیکن خوابوں میں اور اب امریکی کمپنی نے اس خواب کو حقیقت کا رنگ دے دیا ہے۔بستر کے گدے بنانے ولی کمپنی کیسپر 2014 میں نیویارک میں قائم ہوئی۔ کمپنی نے سونے کی غیر معمولی صلاحیت رکھنے والے افراد کی تلاش شروع کی ہے جنہیں سونے کا معاوضہ دیا جائے گا۔