شریفوں کےخلاف گھیرا تنگ پنجاب حکومت نے ریکارڈ طلب کر لیا

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبہ کے 14 اضلاع کے کلیکٹروں سے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت شریف فیملی کو ممکنہ طور الاٹ سرکاری زمینوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

قابل اعتماد ذرائع کے مطابق نیب کی ہدایت پر پہلی مرتبہ 22 نومبر 2021ء کو ریکارڈ طلب کیا گیا افسر شاہی کی روایتی تساہل پسندی اور تاخیری حربوں کی وجہ سے ڈسٹرکٹ کلیکٹروں کو بعد ازاں 24 جون 2022ء تک یاد دہانی کے مراسلے جاری کرنے پڑے اس کے باوجود 14 اضلاع بہاولنگر ڈیرہ غازی خان لیہ مظفر گڑھ راجن پور فیصل آباد جھنگ منڈی بہاولدین لاہور شیخوپورہ راولپنڈی اٹک سرگودھا اور خوشاب کے کلیکٹروں نے ریکارڈ فراہم نہیں کیا ۔