لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں ایک لڑکی نے اپنے محبوب کو شادی کی پیشکش کیلئے انوکھا انداز اپنالیا،سڑک پر اسٹیمرز لگواکر سرعام پروپوز کرڈالا۔لاہور میں گزشتہ روز ایک مصروف سڑک کے اسٹریٹ پولزپر گلابی رنگ کے ڈیجیٹل اسٹیمرز دیکھ کر شہری حیرت زدہ رہ گئے۔ یہ اسٹیمرز ایک نامعلوم لڑکی کی جانب سے لگوائے گئے
جس میں اس نے اپنے محبوب کو سرعام شادی کی پیشکش کی۔ان اسٹیمرز پر لکھا ہے کہ (WILL YOU BE MINE FOREVER FAISAL IMRAN) فیصل عمران کیا تم ہمیشہ کیلئے میرے بنو گے؟۔
ان اسٹیمرز کو لگانے والی لڑکی کون ہے اس بارے کچھ معلوم نہیں ہوسکا نہ ہی یہ پتا چل سکا ہے کہ فیصل عمران آخر کون ہے جس کیلئے لڑکی نے یہ منفرد انداز اپنایا ہے۔تاہم سوشل میڈیا پر ان اسٹیمرز کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس پر صارفین مختلف انداز میں تبصرے کررہے ہیں۔