پنجاب میں اہم ترین انتظامی تبدیلی کا فیصلہ

پنجاب میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے چیف سیکریٹری کی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے چیف سیکریٹری کی تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے اس اہم ترین انتظامی عہدے کے لیے تین نواز تجویز کیے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے چیف سیکریٹری کیلیے جو نام وفاق کو بھیجے گئے ہیں ان میں احمد نواز سکھیرا، عبد اللہ خان سنبل اور بابر حیات تارڑ کے نام شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب میں حکومتی منظر نامہ تبدیل ہوتے ہی چیف سیکریٹری پنجاب نے بھی مزید خدمات انجام دینے سے معذوری ظاہر کردی تھی۔چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل نے خود کو وفاق میں بھجوانے کی درخواست وزیراعلیٰ آفس کو بھجوائی تھی۔