عوام نے پھر سےکانوں پر ہاتھ رکھنے کو تیار ہو جائیں، ہائیکورٹ کا باجے اور سیٹیوں کے استعمال پر پابندی کی درخواست پر فیصلہ سامنے آگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے یوم آزادی پر باجے اور سیٹی کے استعمال پر پابندی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایک شہری نے 14 اگست پر باجے، ہارن اور سیٹی کے استعمال پر پابندی کے لیے درخواست دائرکی۔عدالت نے شہری کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ 14اگست کا دن گزر گیا ہے ، اب درخواست کا جواز نہیں۔