کرپشن ثابت نہ ہو سکی، عثمان بزدار کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

ڈی جی خان (نیوزڈیسک )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو جعلی اراضی انتقال کیس میں بری کر دیا گیا ہے، محکمہ اینٹی کرپشن نے عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے ،سپیشل جج اینٹی کرپشن نوید احمد قریشی نے کیس کی سماعت کی ،محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم نے عدالت میں رپورٹ جمع کر ا دی جس میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار اوران کے بھائیوں کو بے گناہ قرار دے دیا ہے ،ان پر لگے الزامات غلط ہیں،اینٹی کرپشن نے مقدمہ خارج کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ،واضح رہے کہ عثمان بزدار اور بھائیوں پر 900کینال اراضی جعلی انتقال کرنے کا الزام تھا۔