لاہور (نیوزڈیسک) پولیس کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا گیا ہے ،چھاپے کے وقت پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما عطا تارڑ گھر پر موجود نہیں تھے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرعطا تارڑ نے پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “ہاشم ڈوگر صاحب، میرا خیال تھا کہ آپ وزیر ہیں لیکن آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے، عطا تارڑ نے کہا کہ جس گھر میں 15 سال پہلے رہتا تھا
وہاں پولیس بھیج کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے، ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں”۔عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عطا تارڑ صاحب، آپ پیش ہو جائیں، قانون آپ کا انتظار کر رہا ہےہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ آج پولیس نے لاہور میں عطا تارڑ کے گھر نوٹس دیاہے، عطا تارڑ اگر قانون کی طاقت کو سمجھتے ہیں تو لاہور میں پیش ہو جائیں۔
ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں مگر آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔ جس گھر میں، میں 15 سال پہلے رہتاتھا وہاں پولیس بھیج کر کسی راہگیرکو ہراساں کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے۔ ملک دشمن بیانئے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) August 13, 2022
عطا تارڑ آپ پیش ہو جائیں قانون آپ کا انتظار کر رہا ہے۔ آج پولیس نے لاہور میں آپ کے گھر نوٹس دیاہے۔ اگر قانون کی طاقت سمجھتے ہیں تو لاہور میں پیش ہو جائیں pic.twitter.com/MDn8Vg9lqc
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 12, 2022