زوردار دھماکہ ، دہشتگردی نے پھر سر اٹھا لیا، بڑا جانی نقصان ، انتہائی افسوسناک خبر آگئ

خضدار ( نیوزڈیسک) خضدار میں آزادی چوک کے قریب دستی بم دھماکہ ۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خضدار بازار میں دستی بم دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں،اور علاقے کو گھیر میں لے لیا۔

پولیس نے خضدار بازار کی طرف آنے والے راستوں کو سیل کردیا۔ جبکہ ٹیموں نے بم دھماکے کی جگہ سے ابتدائی شواہد بھی اکٹھے کر لئے ہیں۔ ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے خضدار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے خضدار سمیت بلوچستان بھر میں موثر سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔ مشیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے بھی خضدار بم دھماکہ کی مذمت کی ہے۔ مشیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ،اور کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر افراتفری چاہتے ہیں۔