اسلام آباد(نیوزڈیسک)شہباز گل گرفتاری کے دوران روپڑے، معافیاں مانگیں ۔خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیاکہ ’’خبر ملی ہے کہ عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگِل گرفتاری کے دوران رو پڑے ہیں، معافی مانگ رہے ہیں، بیان سے لاتعلقی ظاہر کر رہے ہیں؛ چند ہی گھنٹوں میں حالت پتلی ہو گئی ہے عقل ٹھکانے آ گئی ہے۔
لیکن سوفٹ وئیر اَپ ڈیٹ کا مرحلہ بڑا طویل ہے۔ اب ذرا ڈٹ کے کھڑے ہوں؛ یہ جہاد ہے مخول نہیں۔‘‘یاد رہے کہ شہباز گل کو عدالت نے دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔