بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے درخواست کی ہے

کہ بھرتی، ٹرانسفر یا پوسٹنگ کے لیے کوئی سفارش نہ کرائی جائے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے یہ درخواست اراکین پارلیمنٹ سے کی ہے۔وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے واضح

طور پر کہا ہے کہ سیاسی مداخلت کے خاتمے سے ہی قومی ادارہ پی آئی اے راہ راست پر آئے گا۔ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قابل لوگوں کو اہم عہدوں پر لگانے سے ہی ادارے ترقی کریں گے، کسی سے کوئی رشتہ داری نہیں ہونی چاہیے۔