کپتان ایکشن میں آنے کو تیار ، عمران خان آج کیا کرنے والے ہیں ؟ جانیں 

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج تحریک انصاف

پنجاب کے رہنماؤں سے اہم ملاقات کریں گے ۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان بنی گالہ میں پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ملاقات میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے

حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی جائے گی ۔ ملاقات میں عمران خان پنجاب کے رہنماؤں سے لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے رائے لیں گے اور مشاورت بھی ہوگی ۔ رہنما عمران خان کو سیلابی صورتحال سے ہونے والی نقصانات پر بریفنگ بھی دیں گے ۔ واضح رہے کہ

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چارسدہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا ۔ عمران خان نے متاثرین سے ملاقات کی اور ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی عمران خان کے ہمراہ تھے ، حکام نے عمران خان کو سیلاب

کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ متاثرین کی ریلف پر 657 اور بحالی 3117 ملین خرچ ہوں گے ۔