اسلام آباد( نیوزڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی مخالفین کیلئے نہیںبلکہ ملک کیلئے خطرناک ہے، اس شخص کو ڈالر دیکر سیاست، اداروں اور اخلاقی اقدار کو تباہ کرنے کیلئے لانچ کیا گیا ، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے کسی فارن فنڈڈ کی خواہش اور دبائو پر نہیں ہوں گے،الیکشن کی تاریخ چاہئے تو کے پی کے اور پنجاب اسمبلی توڑدیں۔
سب کچھ وفاق پر ڈال کر پتلی گلی سے فرار نہیں ہو سکتے، اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بیانات حقائق پر مبنی تھے جو کبھی نہیں بدلتے میں نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان کی سیاست کو تباہ کرنے کیلئے لایا گیا، یہ شخص فتنہ،انتشار،اور پاکستان کی تباہی ہے، اس شخص کو ڈالر دے کر پاکستان کی نئی نسل کو تباہ کرنے کیلئے لانچ کیا گیا ہے، عمران خان کو فنڈنگ کرنیوالی بیرونی قوتیں نہیں چاہتی کہ پاکستان آگے بڑھے،
عمرا ن خان پاکستان تباہی اسٹیک ہولڈ ر نہیں ہے ، عمران خان کے فتنے سے کوئی محفوظ نہیں ہو گا، جو کچھ یہ شخص اس ملک کے ساتھ کر کے گیا ہے اس کے طویل اثرات ہو ں گے، اس شخص کو سیاست، اداروں اور اخلاقی اقدار کو تباہ کرنے کیلئے فنڈڈ کیا ہے،سب کو اتفاق ہو نا چاہے کہ یہ فتنہ ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ جب سے یہ شخص اقتدار سے نکلا ہے
اس نے نیوٹرل کہا اور کیا کچھ نہیں کہا،ایسے بیان وہ شخص دے سکتا ہے جس کا دماغی توازن ٹھیک نہ ہو، عمران خان جب اقتدار میں تھے تو سپہ سالار کی تعریفیں ہو رہی تھیں،عمران خان اپنے کوچ کا نام بتا ہیں جو ان کی رہنمائی کر تا ہے،اہم عہدے پر تقرری سے متعلق کوئی بات کرنا قبل از وقت ہو گا۔ خاتون جج کو دھمکی دی جاتی ہے لیکن پھر انجانے میں اسی شخص کو مضبوط کیا جاتا ہے۔