یا اللہ موت کی سختی آسان فرما ! اسد رئوف کے جنازے میں ایسا کیا ہوا کہ لوگ بے ساختہ ان کی مغفرت کی دعا کرنے لگے ، ن لیگی ایم پی اے اور علیم ڈار بھی جنازے میں موجود تھے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) یا اللہ موت کی سختی آسان فرما ! اسد رئوف کے جنازے میں ایسا کیا ہوا کہ لوگ بے ساختہ ان کی مغفرت کی دعا کرنے لگے ، ن لیگی ایم پی اے اور علیم ڈار بھی جنازے میں موجود تھے ۔

گزشتہ روز پاکستان کے معروف ہیرو کرکٹر اور سابق امپائر انتقال کر گئے ۔ ان کی نماز جنازہ میں جہاں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی وہیں خواص بھی ان کے سفر آخرت میں ان کیلئے دعا کرنے کیلئے موجود رہے اور ان خواص میں علیم ڈار اور ن لیگی ایم پی اے غزالی سلیم بٹ بھی شامل تھے ۔

اسد رئوف کی نماز جنازہ میں شریک لوگوں کی اکثریت وہ تھی جو انہیں بچپن سے جانتی تھی ۔ ان کے ذاتی ملازم نے روتے ہوئے بتایا کہ اسد رئوف غریبوں کی بہت پرواہ کرتے تھے ۔ اکثر یونہی بنا مانگے مدد کرتے رہتے اور مجھے آتے جاتے پیار سے آئی لو یو کہتے ۔ لیگی ایم پی اے نے اسد کے بارے میں کیا بتایا ۔۔ ویڈیو ملاحظہ کریں