نواز شریف کو بھی ٹوئٹر پر بلیو ٹک مل گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ویریفائیڈ ہوگیا۔ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکریٹری ذیشان ملک نے نواز شریف کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ان کے مداحوں کو اطلاع دی۔

ن لیگ کے قائد نواز شریف کو اس وقت ٹوئٹر پر 8 ہزار سے زائد ٹوئٹر صارفین فالو کر رہے ہیں جبکہ وہ کسی کو فالو نہیں کر رہے۔3بار وزیرِ اعظم پاکستان بننے کا اعزاز رکھنے والے معروف سیاستدان نواز شریف علاج کی غرض سے بیرونِ ملک لندن میں موجود ہیں مگر وہ وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں۔