اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان کا نئی حکومت کے آرمی چیف لگانے کا بیان ، 5سینئر جرنیلوں سے ہٹ کر عمران خان کسے آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں ، مطیع اللہ جان کے سوال پر شیخ رشید کا تہلکہ خیز جواب۔۔ آج عدالت میں پیشی کے دوران صحافی مطیع اللہ جان نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ عمران خان نے جو آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے بیان دیا ہے
کہ الیکشن کروائے جائیں اور اس کے بعد جو بھی نئی حکومت آئے وہ نیا آرمی چیف منتخب کرے تو کیا عمران خان شہباز حکومت کو یہ ڈکٹیٹیشن دے سکتے ہیں ؟ اس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ عمران خان ڈکٹیٹیشن نہیں دے رہے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہو ۔ مطیع اللہ جان نے سوال کیا کہ کیا عمران خان 5سینئر جرنیلوں کے علاوہ کسی اور جنرل کو آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں اس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ وہ سامنے بنی گالا کا راستہ ہے آپ جا کر وہاں عمران خان سے خود سوال کر لیں۔۔