غفلت یا غنڈہ گردی، ڈی آئی جی آپریشنز کے ڈرائیور نےاوصاف ڈیجیٹل کے رپورٹرکو کچل دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آبادپولیس کی غفلت، اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر گاڑی اوصاف ڈیجیٹل کے رپورٹرپر چڑھادی۔،

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر کوریج کیلئے آئے صحافیوں کو پولیس اہلکار چیونٹیوں کی طرح کچلنےلگے، ڈی آئی جی آپریشنز کے ڈرائیور نے گاڑی اوصاف ڈیجیٹل کے رپورٹر احسن واحد پر چڑھادی،عینی شاہدین کے مطابق پولیس اہلکار دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کررہاتھا ۔ زخمی صحافی احسن واحد کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔